اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے عسکری ہیڈکوارٹر قرارگاه مرکزی خاتمالانبیا نے اعلان کیا ہے کہ ایک ایرانی تجارتی جہاز سے متعلق مجوزہ کارروائی کو عملے کے اہل خانہ کی جان کے تحفظ کی خاطر مؤخر کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق، بحیرۂ عمان میں ایرانی جہاز پر مبینہ امریکی کارروائی کے بعد ایران کی مسلح افواج فوری ردعمل کے لیے تیار تھیں، تاہم جہاز پر موجود عملے کے کچھ اہل خانہ کی موجودگی کے باعث صورتحال حساس ہو گئی۔
حکام نے کہا کہ ان افراد کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر کارروائی میں تاخیر کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ جیسے ہی جہاز پر موجود تمام افراد کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا، ایران کی مسلح افواج مناسب وقت پر ضروری اقدام کریں گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے امریکی بحریہ پر ایک ایرانی کنٹینر جہاز پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ